Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > پر کیف ہوائیں ہیں ہر سمت مدینے میں

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

پر کیف ہوائیں ہیں ہر سمت مدینے میں
ARI Id

1689956879011_56117951

Access

Not Available Free

Pages

101


پُر کیف ہوائیں ہیں ہر سمت مدینے میں
ہر سانس معطر ہے کیا لطف ہے جینے میں

مہکار بہاروں کے خوش رنگ نظاروں میں
کیا منبعِ خوشبو ہے آقاؐ کے پسینے میں

ہے رختِ سفر تقویٰ اور صلِّ علیٰ لب پر
خوش بخت ہیں زائر سب طیبہ کے سفینے میں

دنیا میں شفا ٹھہری زمزم اور عجوہ میں
محشر میں بھی راحت ہے کوثر کے ہی پینے میں

گھر گھر میں چراغاں ہے میلاد کی محفل سے
محبوبؐ کی آمد ہے اِس پاک مہینے میں

قسمت کے سکندر ہیں رہتے ہیں جو طیبہ میں
’’ طیبہ کی فضاؤں میں کیا لطف ہے جینے میں‘‘

یا شاہِؐ امم دینا عرفانؔ کو اک قطرہ
ہیں بحر ہزاروں ہی رحمت کے خزینے میں

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...