Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > دریدہ جھولیاں بھر کر فقیر آئے ہیں
دریدہ جھولیاں بھر کر فقیر آئے ہیں
Chapter Info
ARI Id
1689956879011_56117952
Access
Not Available Free
Pages
102
ﷺ
دریدہ جھولیاں بھر کر ، فقیر آئے ہیں
یہ کس کریمؐ کے در پر ، فقیر آئے ہیں
حضورؐ! اپنا مقدر سنوارنے کے لیے
کہاں کہاں سے کہاں پر فقیر آئے ہیں
خدا نے آپؐ کے در پر کہا ہے آنے کا
خدا کا واسطہ لے کر ، فقیر آئے ہیں
درِ حضورؐ پہ بھرتی ہیں جھولیاں سب کی
ترےؐ فقیروں سے سن کر ، فقیر آئے ہیں
خدارا چشمِ کرم ہم پہ ساقیِؐ کوثر!
بہ تشنہ لب سرِ کوثر ، فقیر آئے ہیں
بنے ہوئے ہیں سکندر ، جو وقت کے عرفانؔ
وہ بادشاہ بھی بن کر فقیر آئے ہیں
Table of Contents of Book
ID | Chapters/Headings | Author(s) | Pages | Info |
ID | Chapters/Headings | Author(s) | Pages | Info |
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...
Similar News
Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...