Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > بدالدجیٰؐ کی بات ہے اور ہم ہیں دوستو

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

بدالدجیٰؐ کی بات ہے اور ہم ہیں دوستو
ARI Id

1689956879011_56117953

Access

Not Available Free

Pages

103

بدر الدجیؐ کی بات ہے اور ہم ہیں دوستو!
ذکرِ نبیؐ کی رات ہے اور ہم ہیں دوستو!

ہر حرفِ احتیاط ہے اور ہم ہیں دوستو!
نوکِ قلم پہ نعت ہے اور ہم ہیں دوستو!

اُس بارگاہِ ناز میں مدحت کے پھول ہیں
مداح رب کی ذات ہے اور ہم ہیں دوستو!

اِس بزمِ خاص میں ہے فقط اُنؐ کا تذکرہ
میرے نبیؐ کی بات ہے اور ہم ہیں دوستو!

لمحے ہماری عُمر کے کتنے قلیل ہیں
کتنی طویل بات ہے اور ہم ہیں دوستو!

یہ فخر ہے کہ اُمّتی خیرالورؐیٰ کے ہیں
مقصودِ کائناتؐ ہے اور ہم ہیں دوستو!

ہر حرفِ نعت ہم پہ عطا ہے حضورؐ کی
یہ قلبی واردات ہے اور ہم ہیں دوستو!

ہم کو تو کائنات ہی لگتی ہے بزمِ نعت
عرفانؔ! وہ بھی ساتھ ہے اور ہم ہیں دوستو!

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...