Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > صفاتِ حسنِ مطلق سے بشر کی آشنائی ہو

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

صفاتِ حسنِ مطلق سے بشر کی آشنائی ہو
ARI Id

1689956879011_56117954

Access

Not Available Free

Pages

105


صفاتِ حسنِ مطلق سے بشر کی آشنائی ہو
’’پسِ فکر و تعمّل جب جمالِ مُصطفائی ہو‘‘

یہی پُر نور منظر مظہرِ حسنِ حقیقت ہے
رُخِ تاباں کی رعنائی سے حق کی رونمائی ہو

اگر شامل درودوں کی صدائیں اِس میں ہو جائیں
بھلا حرفِ دعا کو کیوں ملالِ نارسائی ہو

گدایانِ درِ آلِ نبیؐ کیسے نہ نازاں ہوں
فزوں تر تختِ شاہی سے جب اِس در کی گدائی ہو

یہ وہ کوچہ ہے جس کوچے پہ جنّت ناز کرتی ہے
یہی وہ در ہے جس در پر دو عالم کی بھلائی ہو

سرِ شاخِ تمنّا غنچہ ہائے شوق رقصاں ہوں
صبا گلزارِ طیبہ سے کوئی پیغام لائی ہو

عطائے حرفِ مدحت ہو پسِ خاموشیِ خلوت
سرِ بزمِ سخن ہم کو عطا پھر لب کشائی ہو

وہاں عرفانؔ سا عاجز جھکائے کیوں نہ سر اپنا
جہاں پر سرنگوں سارے جہاں کی پارسائی ہو

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...