Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > راحتِؐ کون ومکاں سے ہر خوشی کی آبرو

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

راحتِؐ کون ومکاں سے ہر خوشی کی آبرو
ARI Id

1689956879011_56117955

Access

Not Available Free

Pages

107

راحتِ کون و مکاںؐ سے ہر خوشی کی آبرو
َ’’زندگی نے اُنؐ سے پائی زندگی کی آبرو‘‘

تاجدارِ دو جہاںؐ کے’’ فَقْرُ فَخْرِیْ‘‘ کے طفیل
ہے جہانِ رنگ و بُو میں سادگی کی آبرو

اتّباع رہبرِ جنّ و بشرؐ کے فیض سے
سوئے کعبہ ہر جبینِ بندگی کی آبرو

ہے شفیعِ المذنبیںؐ سے سارے عاصی آس مند
رب ھبلی کی دعا سے اُمّتی کی آبرو

ابنِ آدم کو عطا کی مسندِ انسانیت
فخرِ آدمؐ ہی کے دم سے آدمی کی آبرو

طائرِ حسنِ تخیل کی بھلا پرواز کیا
مدحتِ ممدوحِ رب سے شاعری کی آبرو

حبِّ محبوبِ خداؐ عرفانؔ کے دل کی طلب
آرزوئے دل یہی ہے دلبری کی آبرو

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...