Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > سدرہ کا مکیں چومے سرکارؐ کے قدموں کو

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

سدرہ کا مکیں چومے سرکارؐ کے قدموں کو
ARI Id

1689956879011_56117956

Access

Not Available Free

Pages

108


سدرہ کا مکیں چومے سرکارؐ کے قدموں کو
جبریلِ امیں چومے سرکارؐ کے قدموں کو

سدرہ سے بھی آگے کی رفعت کو چھو آئے
جو خاک نشیں چومے سرکارؐ کے قدموں کو

آفاق بھی کیوں رہتے محروم سعادت سے
جب روئے زمیں چومے سرکارؐ کے قدموں کو

قبلہ کبھی اقصیٰ سے کعبہ نہیں ہو سکتا
جب تک نہ جبیں چومے سرکارؐ کے قدموں کو

سلمانؓ کی قسمت میں برسوں کی مسافت تھی
صدیقؓ وہیں چومے سرکارؐ کے قدموں کو

عرفانؔ کی پلکوں کی حسرت ہی رہی لیکن
طیبہ کی زمیں چومے سرکارؐ کے قدموں کو

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...