Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > نگاہِ شوق کا قبلہ مدینہ

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

نگاہِ شوق کا قبلہ مدینہ
ARI Id

1689956879011_56117957

Access

Not Available Free

Pages

109


نگاہِ شوق کا قبلہ مدینہ
الٰہی! ہم کو بھی دکھلا مدینہ

مری چشمِ تصوّر رو پڑی ہے
مری پلکوں پہ آ ٹھہرا مدینہ

سعادت سے ہیں یہ محروم اب تک
نِگاہوں نے نہیں دیکھا مدینہ

کہاں میں عبدِ عاصی اور وہ نگری
’’کہاں میں ہوں کہاں پیارا مدینہ؟‘‘

خدایا! آرزو بَر آئے میری
میں دیکھوں پیارے آقاؐ کا مدینہ

مری راہوں میں قدسی پَر بچھائیں
مری منزل بنے ، مکّہ ، مدینہ

مقامِ حسرت و توفیق یکجا
نجانے کیسے دیکھوں گا مدینہ

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...