Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > آپؐ کا نقشِ پا مل گیا یا نبیؐ

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

آپؐ کا نقشِ پا مل گیا یا نبیؐ
ARI Id

1689956879011_56117958

Access

Not Available Free

Pages

110


آپؐ کا نقشِ پا مل گیا یانبیؐ!
مل گئی ہم کو راہِ خدا یانبی!ؐ
آپؐ کی ذاتؐ نورِ ہدیٰ یانبی!ؐ
صدقۂ نورِ غارِ حرا یانبیؐ!
وادیِ قلب ہو پُر ضیا یانبیؐ!
’’دو جہاں آپؐ پر ہیں فدا یانبیؐ!‘‘
میں نہایت ہی ہوں پُر خطا یانبیؐ!
ہوں مگر اُمتی آپؐ کا یانبیؐ!
آپؐ ہیں رحمتِ دوسَرَا یانبیؐ!
آپؐ کی نسبتوں کا صلہ یانبیؐ!
بخش دے کاش مجھ کو خدا یانبیؐ!
’’دو جہاں آپؐ پر ہیں فدا یانبیؐ!‘‘
حسنِ مطلق کی کامل ادا دیکھ کر
مظہرِ نورِ ذاتِ خدا دیکھ کر
تیرگی میں ضیا ہی ضیا دیکھ کر
قبر میں چہرۂ واضحی دیکھ کر
میرے ہونٹوں پہ ہو برملا ؛ یانبیؐ!
’’دو جہاں آپؐ پر ہیں فدا یانبیؐ!‘‘

حضرتِ موسیٰ ٹھہرے کلیمِ خدا
ابنِ مریم کا دستِ مسیحا شفا
سب پہ رب کا کرم سب پہ رب کی عطا
خوب سے خوب تر عظمتِ انبیا
آپؐ ٹھہرے حبیبِ خدا یانبیؐ!
’’دو جہاں آپؐ پر ہوں فدا یانبیؐ!‘

چشمِ ’’مازاغ‘‘ کی نعمتیں مل گئیں
’’قاب قوسین‘‘ کی قربتیں مل گئیں
ربِّ کونین کی چاہتیں مل گئیں
آپؐ کو عرش کی رفعتیں مل گئیں
آپؐ پر خاص رب کی عطا یانبیؐ!
’’دو جہاں آپؐ پر ہوں فدا یانبیؐ!‘‘

کس طرح ذاتِ رب ہم پہ راضی ہوئی
آپؐ راضی تو تب ہم پہ راضی ہوئی
آپؐ ہی کے سبب ہم پہ راضی ہوئی
آپؐ کی ذات جب ہم پہ راضی ہوئی
ہم پہ راضی ہوا تب خدا یانبیؐ!
’’دو جہاں آپؐ پر ہوں فدا یانبیؐ!‘

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...