Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > وادیِ خار میں گل رخی آگئی

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

وادیِ خار میں گل رخی آگئی
ARI Id

1689956879011_56117959

Access

Not Available Free

Pages

112


وادیٔ خار میں گُل رُخی آگئی
دشت و صحرا میں بھی تازگی آگئی
جسم بے جان میں جان سی آگئی
چہرۂ زرد پر بھی خوشی آگئی
جانبِ تیرہ شب چاندنی آگئی
مصطفیؐ آ گئے ، روشنی آگئی
صبح پُر نور میں کیا صباحت ہے آج
تابِ خورشید میں کتنی راحت ہے آج
شام کے وقت میں بھی ملاحت ہے آج
میرے آقاﷺ کا یومِ وِلادت ہے آج
کیسی ماحول میں دلکشی آگئی
مصطفیؐ آ گئے ، روشنی آگئی
پوچھتے ہو کہ کیوں شاد عرفان ہے
’’یَفْرَحوا‘‘ خاص فرمان قرآن ہے
اہلِ ایمان کا جزوِ ایمان ہے
آج میلاد محبوبِ رحمان ہے
سب غلاموں میں وارفتگی آگئی
مصطفیؐ آ گئے ، روشنی آگئی

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...