Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > شانِ نورِ صاحبِؐ لولاک یوں سمجھی گئی

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

شانِ نورِ صاحبِؐ لولاک یوں سمجھی گئی
ARI Id

1689956879011_56117961

Access

Not Available Free

Pages

114


شانِ نورِ صاحبِ لولاکؐ یوں سمجھی گئی
خِلقتِ کُن کی بِنا اِس نُور پر رکھی گئی

یاد جب بھی آ گئے وہ صاحبِ خلقِ عظیمؐ
ہر کسی پر پیار آیا ؛ دل سے ہر تلخی گئی

بُت پرستی پر لگائی ضرب حق کچھ اس طرح
پھر نہ آئی لوٹ کر ؛ ایسی مٹی ، ایسی گئی

آپؐ کے در پر سخاوت کو عُروج اِتنا ملا
مانگ لی خیرات جس نے بھی اُسے ملتی گئی

خلوتِ غم میں جسے غمخوار کی یاد آ گئی
آپؐ کی موجودگی میں اُس کی تنہائی گئی

مسجدِ اقصیٰ میں عرفاںؔ! ہر نبیؑ کی ذاتِ پاک
تاجدارِ انبیاؐ کی اِقتدا کرتی گئی

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...