Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > سیرِ افلاک کو جائیں گے خلا ڈھونڈیں گے

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

سیرِ افلاک کو جائیں گے خلا ڈھونڈیں گے
ARI Id

1689956879011_56117962

Access

Not Available Free

Pages

115


سیرِِ افلاک کو جائیں گے خلا ڈھونڈیں گے
اپنی پرواز سے کچھ لوگ خدا ڈھونڈیں گے

کچھ نہیں پائیں گے یہ شہرِ صبا کے باسی
رب کو سورج کی شعائوں میں بڑا ڈھونڈیں گے

پتھروں کو کبھی پوجیں گے تو آتش کو کبھی
بے وفائوں سے وفائوں کا صلہ ڈھونڈیں گے

روشنی پھیل چکی نورِ حرا کی ؛ پھر بھی
آتشِ وادیِ سینا میں ضیاء ڈھونڈیں گے

گردشِ وقت سے اوراق ہیں بکھرے بکھرے
ایسے تحریف شدہ نسخوں میں کیا ڈھونڈیں گے

شہرِ خاموش میں جا کر یہ صدائیں دیں گے
ماہیِ آب کو صحرائوں میں جا ڈھونڈیں گے

نکہتِ بادِ بہاری سے چھڑا کر دامن
بادِ صر صر میں یہ خوشبو کی فضا ڈھونڈیں گے

قافلہ راہ میں اخلاص کا لُٹ جائے گا
راہزن لوٹ ہی لیں گے جو بھلا ڈھونڈیں گے

راہبر راہ میں رہ جائیں گے ہر راہی کے
راہ جب آپؐ کی راہوں سے جدا ڈھونڈیں گے

نورِ عرفانؔ خدا اُن کا مقدّر ہے جو لوگ
’’آپؐ کی سیرتِ اطہر سے ضیاء ڈھونڈیں گے‘‘

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...