Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > ظلمتِ روئے فلک مطلعِ انوار ہوئی

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

ظلمتِ روئے فلک مطلعِ انوار ہوئی
ARI Id

1689956879011_56117963

Access

Not Available Free

Pages

117


ظلمتِ روئے فلک مطلعِ انوار ہوئی
چھا گیا نورِ مبیںؐ آمدِ سرکار ہوئی

صدقۂ نورِ نبیؐ حضرتِ عبداللہؓ تک
نخلِ عدنان کی ہر شاخ ثمر بار ہوئی

تابِ خورشید نے کرنوں کا لبادہ اوڑھا
رُوئے مہتاب پہ رعنائی نمودار ہوئی

اُنؐ کے کردار نے جینے کے قرینے بخشے
’’اُنؐ کی آمد سے حیات اپنی ضیا بار ہوئی‘‘

اُس طرف چشمِ عنائت سے خدا نے دیکھا
ذاتِ محبوبِ خداؐ جس کی طرفدار ہوئی

جانِ عالمؐ کا سفر عالمِ بالا کی طرف
طائرِ وقت کی پرواز گرفتار ہوئی

ربِّ ھب لی کی دعاؤں کی بدولت عرفاں
کشتیٔ بارِ گنہ پل سے مری پار ہوئی

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...