Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > نعت کہنے کے لیے لفظ نیا ڈھونڈیں گے

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

نعت کہنے کے لیے لفظ نیا ڈھونڈیں گے
ARI Id

1689956879011_56117964

Access

Not Available Free

Pages

118


نعت کہنے کے لئے لفظ نیا ڈھونڈیں گے
ہم بھی جامیؔ کی طرح رنگ جُدا ڈھونڈیں گے

اِن ستاروں سے بھری راہوں میں کیا رکھا ہے
نقشِ پائے شہِ انوارِ ہُدیٰ ڈھونڈیں گے

وہ تو صدیقؓ کی آنکھوں میں سمایا ہوا ہے
کس طرح اہلِ جفا نورِ خدا ڈھونڈیں گے

تاجِ شاہی بھی یہاں کاسہ بنا دیکھا ہے
تیری دہلیز کو سب شاہ و گدا ڈھونڈیں گے

نورِ بُرہانِ ہُدیٰ ، منزلِ ایقانِ خدا
ڈھونڈنے والے ترے قدموں میں جا ڈھونڈیں گے

جن کی خواہش ہے کھلے دل کی امیدوں کا چمن
گلشنِ طیبہ کی وہ لوگ فضا ڈھونڈیں گے

ہوں گے میزان پہ اعمال مگر کوثر پر
ہم ثنا گوئی کا عرفانؔ! صلہ ڈھونڈیں گے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...