Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > کم نہیں تھا یہ خرابہ کسی ویرانے سے

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

کم نہیں تھا یہ خرابہ کسی ویرانے سے
ARI Id

1689956879011_56117965

Access

Not Available Free

Pages

119


کم نہیں تھا یہ خرابہ کسی ویرانے سے
’’دل کی دنیا میں بہار آئی ترےؐ آنے سے‘‘

جو رہا صدیوں تلک لات و ہُبل کا مسکن
آپؐ آئے تو بنا قبلہ وہ بت خانے سے

بزمِ عالم میں ہوئی شمعِ ہدایت روشن
مل گیا نورِ خدا اِس کی ضیا پانے سے

ورنہ عصیاں کی تپش ہم کو جلا ہی دیتی
مل گئی چھائوں شفاعت کی گھٹا چھانے سے

یوم میلاد منانے سے جو ناواقف ہیں
ہم کو احباب بھی لگتے ہیں وہ بیگانے سے

ہم کو ہر گام پہ یہ راستہ دکھلاتی ہے
خضرِ رہ مل گیا سنت تری اپنانے سے

آئے عرفانؔ جہاں میں وہ رئوف اور رحیم
جنؐ کو ملتی ہے خوشی غیر کا غم کھانے سے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...