Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > دشت و صحرا میں بہار آئی ترےؐ آنے سے

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

دشت و صحرا میں بہار آئی ترےؐ آنے سے
ARI Id

1689956879011_56117966

Access

Not Available Free

Pages

120


دشت و صحرا میں بہار آئی ترےؐ آنے سے
ارضِ بطحا میں بہار آئی ترےؐ آنے سے

فاتحِ مکہ کی آمد سے ہی عالم بدلا
صحنِ کعبہ میں بہار آئی ترےؐ آنے سے

راہبِ وقت پلٹ آئے گھروں کی جانب
دین و دنیا میں بہار آئی ترےؐ آنے سے

قابلِ دید جہاں میں کوئی منظر ہی نہ تھا
چشمِ بینا میں بہار آئی ترےؐ آنے سے

غنچۂ جنبشِ لب کھِلنے سے قرآن ملا
باغِ اقرا میں بہار آئی ترےؐ آنے سے

نورِ توحید سے ہر سمت اُجالا پھیلا
حسنِ یکتا میں بہار آئی ترےؐ آنے سے

وادیِ جان بھی عرفانؔ! چمن زار ہوئی
’’دل کی دنیا میں بہار آئی ترےؐ آنے سے‘‘

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...