Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > ہر رگِ جاں سے پکار آئی ترےؐ آنے سے

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

ہر رگِ جاں سے پکار آئی ترےؐ آنے سے
ARI Id

1689956879011_56117967

Access

Not Available Free

Pages

121


ہر رگِ جاں سے پکار آئی ، ترےؐ آنے سے
’’دل کی دنیا میں بہار آئی ترےؐ آنے سے‘‘

شانۂ زیست پہ جو بوجھ تھا گمراہی کا
بوجھ اپنا وہ اُتار آئی ، ترےؐ آنے سے

زلفِ ہستی میں تھی صدیوں سے غضب کی اُلجھن
خود کو وہ آج سنوار آئی ، ترےؐ آنے سے

ابنِ آدمؑ کو ملا نورِ ہدایت کا چراغ
روشنی جب سوئے غار آئی ، ترےؐ آنے سے

وہ جو عرفانؔ ! بھنور میں تھے پریشان بہت
اُن کی کشتی بھی ہے پار آئی ، ترےؐ آنے سے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...