Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > کھل اُٹھا لالہِ صحرائی ترے ؐآنے سے

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

کھل اُٹھا لالہِ صحرائی ترے ؐآنے سے
ARI Id

1689956879011_56117968

Access

Not Available Free

Pages

122


کھل اُٹھا لالۂ صحرائی ، ترےؐ آنے سے
’’دل کی دنیا میں بہار آئی ترےؐ آنے سے‘‘

سر نگوں ہو گئی دارائی ترےؐ آنے سے
سرزمیں روم کی تھرَّائی ، ترےؐ آنے سے

تیرے آنے سے بجھا آتشکدۂ فارس
شرک کو ہو گئی پسپائی ، ترےؐ آنے سے

پھر خزاں آنے کا اِمکان ہی باقی نہ رہا
ہوئی ایسی چمن آرائی ، ترےؐ آنے سے

ایک مدت سے تھیں مشتاقِ زیارت آنکھیں
خوش ہوئی چشمِ تمنائی ، ترےؐ آنے سے

اہلِ ایمان کو ایماں پہ ملا اجرِ عظیم
کفر نے اپنی سزا پائی ترےؐ آنے سے

خار و خس ، کوہ و دمن ، دشت و بیاباں ، عرفانؔ
سب کی اُمید ہے بر آئی ، ترےؐ آنے سے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...