Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > زندگی میں ترےؐ الطاف سنبھالے نہ گئے

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

زندگی میں ترےؐ الطاف سنبھالے نہ گئے
ARI Id

1689956879011_56117971

Access

Not Available Free

Pages

125


زندگی میں ترےؐ الطاف سنبھالے نہ گئے
قبر اور حشر میں بھی تیرےؐ حوالے نہ گئے

آگئے اپنے غلاموں کی بندھانے ڈھارس
ابھی اعمال بھی میزان پہ ڈالے نہ گئے

تب تلک وہؐ رہے منت کشِ الطافِ خدا
جب تلک سارے گنہگار بچا لے نہ گئے

ہجرِ طیبہ میں ، ترے شیدا بھی روتے ہی رہے
اشک جب تک اُنہیں طیبہ میں بہا لے نہ گئے

خلد میں بھی کوئے سرکارؐ کے متمنی ہیں
عشق والوں کے یہ انداز نرالے نہ گئے

اے قتادہؓ ! جو عطا دستِ یدُاللہ نے کی
تیری اُس آنکھ سے تا عُمر اُجالے نہ گئے

تب تلک شانِ سخاوت کو بھی آیا نہ قرار
جب تلک بھیک ترےؐ در سے گدا لے نہ گئے

رُک گئی نوکِ قلم عجز کے مارے آخر
تیرےؐ اوصاف جو الفاظ میں ڈھالے نہ گئے

سامنے آنکھوں کے عرفانؔ! جب آئے غم خوار
’’اشکِ غم دیدئہ پُر نم سے سنبھالے نہ گئے‘‘

رحمتِ کون و مکاں نے ہی سنبھالا آکر
جس گھڑی خود سے بھی عرفانؔ سنبھالے نہ گئے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...