Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > زمیں سے عرش کی جانب سفر وہؐ کرتے گئے

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

زمیں سے عرش کی جانب سفر وہؐ کرتے گئے
ARI Id

1689956879011_56117972

Access

Not Available Free

Pages

127


زمیں سے عرش کی جانب سفر وہؐ کرتے گئے
غبارِ راہ کو رشکِ قمر وہؐ کرتے گئے

مری خطائوں سے صرفِ نظر وہؐ کرتے گئے
کرم کے کب تھا میں قابل مگر وہؐ کرتے گئے

جواب دیتے گئے چارہ گر زمانے کے
علاج و چارئہ زخمِ جگر وہؐ کرتے گئے

وہ جنؐ کی نسبتِ عالی پہ ناز ہے مجھ کو
مری کتابِ عمل معتبر وہؐ کرتے گئے

ورا زمان و مکاں سے ہے رحمتِ کونینؐ
کرم کی بارشیں آٹھوں پہر وہؐ کرتے گئے

لبوں پہ نورِ مجسمؐ کی نعت رکھتا ہوں
شبِ سیاہ کو نورِ سحر وہؐ کرتے گئے

کہاں کہاں ہے قدم رکھ کے چلنا دنیا میں
قدم قدم پہ جہاں کو خبر وہؐ کرتے گئے

شعاعِ مہرِ رسالت پڑی ہے جس جس پر
اُسی اُسی کو مثالِ گہر وہؐ کرتے گئے

یہ معجزئہ حبیبِ خداؐ ہے اے عرفانؔ!
ہوا ہے ِقبلہ اُدھر رُخ جدھر وہؐ کرتے گئے

کی عرض ؛ حرفِ ثنا کیجئے عطا آقاؐ!
نزول نعت کا عرفانؔ پر وہؐ کرتے گئے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...