Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > نامہ بروں سے ربط نہ بادِ صبا سے ہے

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

نامہ بروں سے ربط نہ بادِ صبا سے ہے
ARI Id

1689956879011_56117973

Access

Not Available Free

Pages

129


نامہ بروں سے ربط نہ بادِصبا سے ہے
بس آہ بھر کا فاصلہ غم آشناؐ سے ہے

پوچھا کہ کس کے دم سے ہے خوشبو چمن چمن
بولی صبا حضورؐ کی زلفِ دوتا سے ہے

ہر شب کا حسن آپؐ کی والیل زُلف سے
ہر دن کی آب و تاب رُخِ والضحیٰ سے ہے

بدرالدجیٰؐ کے نور سے مہتاب کی چمک
تاروں کی روشنی بھی اُسی کی ضیا سے ہے

اُس ذاتؐ کے طفیل ہے دارین کا نظام
دل کی بھی کائنات اُسی دلرُباؐ سے ہے

کس کے لیے سجائی گئی بزمِ کائنات
دلداریِ خدا یہ حبیبِ خداؐ سے ہے

فرشِ زمیں سے عرشِ بریں کی حدود تک
’’سارے جہاں کا حُسن دمِ مصطفی سے ہے‘‘

قرآں کی آیتوں میں کیا ان کا تذکرہ
خالق کو پیار آپؐ کی اِک اِک ادا سے ہے

روزِ ازل سے اِسمِ محمدﷺ خدا کے ساتھ
یہ اِنتہا کو پہنچا ہوا ابتدا سے ہے

عرفانؔ جو نبیؐ کا ہوا وہ خدا کا ہے
الفت رسولِ پاکؐ کی الفت خدا سے ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...