Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > چمن میں سبزہ و گل خطہِ رسولؐ سے ہے

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

چمن میں سبزہ و گل خطہِ رسولؐ سے ہے
ARI Id

1689956879011_56117974

Access

Not Available Free

Pages

131


چمن میں سبزہ و گُل خطۂ رسولؐ سے ہے
زمیں فلک سے حسیں روضۂ رسولؐ سے ہے

خدا کے اور بھی گھر ہیں زمین پر لیکن
حرم کی شان جدا سجدۂ رسولؐ سے ہے

صدائے کُن فیکوں سے نظامِ ہستی تک
تمام جلوہ گری ، جلوۂ رسولؐ سے ہے

کمال حسنِ عمل ؛ اتباعِ پیغمبرؐ
رُخِ حیات حسیں اُسوۂ رسولؐ سے ہے

فروغِ دین ؛ صحابہؓ کی کاوشِ پیہم
بقائے دین ؛ جگر گوشۂ رسولؐ سے ہے

پیامِ امن سے لے کر حقوقِ نسواں تک
وقارِ نوعِ بشر خطبۂ رسولؐ سے ہے

چمن کا رنگ چمن کی فضاؤں سے نکھرا
فضائے خلد حسیں کوچۂ رسولؐ سے ہے

گواہی دیتے ہیں بدر و حنین کے لشکر
نزولِ نُصرتِ رب گریۂ رسولؐ سے ہے

پیامِ آیتِ میثاقِ انبیا کیا ہے
’’نبوتوں کو شرف خاصۂ رسولؐ سے ہے‘‘

منات و لات و ہبل خاک میں ہوئے پامال
خدا کی شان عیاں رتبۂ رسولؐ سے ہے

خرامِ ناز سے عرفانؔ و آگہی کی نمو
حصولِ منزلِ حق جادۂ رسولؐ سے ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...