Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > حضورؐ بزمِ جہاں پُر وقار آپؐ سے ہے

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

حضورؐ بزمِ جہاں پُر وقار آپؐ سے ہے
ARI Id

1689956879011_56117975

Access

Not Available Free

Pages

133


حضورؐ! بزمِ جہاں پُروقار آپؐ سے ہے
فضائے کون و مکاں پر نکھار آپؐ سے ہے

حضورؐ! دل کا نگر شاد آپؐ کے دم سے
حضورؐ! جانِ حزیں کو قرار آپؐ سے ہے

حضورؐ! آپؐ کا صدقہ جہاں میں بٹتا ہے
حضورؐ! سلسلۂ روزگار آپؐ سے ہے

حضورؐ! آپؐ کی ہستی ہے رحمتِؐ عالم
خدا کا لطف و کرم بے شمار آپؐ سے ہے

حضورؐ! درد کے عنوان مٹ گئے سارے
رہا غموں سے دلِ صد فگار آپؐ سے ہے

خزاں رسیدہ شجر کو نویدِ برگ ملی
چمن کے نام پیامِ بہار آپؐ سے ہے

گلِ مراد تر و تازہ آپؐ کے دم سے
ہوائے باغِ جہاں خوشگوار آپؐ سے ہے

دلوں میں شمعِ ہدایت کی روشنی ہیں آپؐ
نظر پہ نورِ خدا آشکار آپؐ سے ہے

یقین بن گیا ایمان ’’انت فیھم‘‘ سے
بدوں پہ بخششِ پروردگار آپؐ سے ہے

وفا کا درس دیا آپؐ نے رفیقوں کو
عدو کی طبعِ گراں بردبار آپؐ سے ہے

نبیؐ کی نسبتِ مدحت کا فیض ہے عرفاںؔ
فقیر قابلِ صد افتخار آپؐ سے ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...