Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > جہانِ رنگ و بو سب عارضی ہے

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

جہانِ رنگ و بو سب عارضی ہے
ARI Id

1689956879011_56117977

Access

Not Available Free

Pages

136


جہانِ رنگ و بو سب عارضی ہے
نبیؐ کے عشق کا رنگ دائمی ہے

بیانِ وصفِ یکتائیِ گُل سے
چمن زارِ سخن میں دلکشی ہے

بہ فیضِ مدحِ ممدوحِ اِلٰہیؐ
خدا کی ہم نوائی مل گئی ہے

وہی شمس الضحیٰ ، بدرالدجیٰ ہیں
اُنہی کی چار سُو جلوہ گری ہے

کھلے گا غنچۂ شوقِ تمنّا
مری اُمید کی کونپل ہری ہے

کہیں گے ان شاء اللہ ایک دن ہم
’’مدینے تک رسائی مل گئی ہے‘‘

ملا جس ذات سے عرفانِؔ کامل
مرے ایمان کا حاصل وہی ہے

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...