Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وَرَفَعْنَا کی صدا > شہرِ طیبہ تری گلیوں کے نظاروں کو سلام(سلام)

وَرَفَعْنَا کی صدا |
حسنِ ادب
وَرَفَعْنَا کی صدا

شہرِ طیبہ تری گلیوں کے نظاروں کو سلام(سلام)
ARI Id

1689956879011_56117978

Access

Not Available Free

Pages

137


شہرِ طیبہ! تیری گلیوں کے نظاروں کو سلام
تیری گردِ راہ ‘ ذرّوں ‘ ریگزاروں کو سلام

اے مکینِ سبز گنبدؐ! تیری عظمت پر دُرُود
گنبدِ خضریٰ! ترے دلکش نظاروں کو سلام

دین کے ماتھے کا جھومر ہیں ابوبکرؓ و عمرؓ
چاند کے پہلو میں لیٹے دو ستاروں کو سلام

تیری گلیوں میں جو پھرتے ہیں گدا کے بھیس میں
اُن شہنشاہوں ، امیروں ، تاجداروں کو سلام

رشکِ ماہ و مہرِ تاباں ، نقشِ پائے مصطفیؐ
ہر قدم پر ملنے والے ماہ پاروں کو سلام

یہ جہانِ آب و گِل عرفاںؔ تھا صحرا کی طرح
آپؐ کے آنے سے آئی سب بہاروں کو سلام

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...