Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > مطالعہ یہودیت

مطالعہ یہودیت


Book Informaton

مطالعہ یہودیت

Author

زوہیب احمد; Zohaib Ahmad

Year of Publication

2021

Publisher

فروغ زبان پبلشرز

City of Publication

ساہیوال

Pages

249

Language

Ur

ISBN

9789697988044

ARI Id

1676046516391


Find on

World Cat

Internet Archive


This page has been accessed 3082 times.
Asian Research Index Whatsapp Chanel
Asian Research Index Whatsapp Chanel

Join our Whatsapp Channel to get regular updates.


"یہودی" عبرانی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی "یہودا کے قبیلہ سے" کے ہیں۔ یہودیت کا شمار دنیا کے قدیم ترین مذاہب میں ہوتا ہے جس کی تاریخ تقریباً 1500 سے 2000 سال قبل مسیح بیان کی جاتی ہے۔ تاریخی اعتبار سے اسے الہامی مذاہب میں سب سے قدیم مذہب مانا جاتا ہے۔ عصر حاضر میں یہودیوں کی کل تعداد تقریباً 14.7 ملین ہے۔ زیر نظر کتاب اردو زبان میں یہودیت کا علمی تعارف ہے۔ کتاب آٹھ ابواب میں منقسم ہے۔ پہلے تین ابواب میں یہودیت کا تعارف، تاریخ اور مذہبی ارتقا کو مختصرا ً بیان کیا گیا ہے۔ چوتھے باب میں یہودی کتبِ مقدسہ اور مختلف مذہبی اصناف کا تعارف کروایا گیا ہے۔ پانچویں باب میں یہودی عقائد و عبادات پر بحث کی گئی ہے۔ چھٹے باب میں ایک مذہبی یہودی کی روز مرہ زندگی کا خاکہ اور تہذیب و ثقافت کا مختصر بیان شامل ہے۔ ساتواں باب یہودیت کے مشہور قدیم و جدید فرقوں و تحریکوں کا بیان ہے۔ آٹھویں باب میں یہودی روحانی نظام، جس میں تخلیق کائنات کا بیان بھی شامل ہے، کا تعارف کروایا گیا ہے۔ ہر باب کے آخر میں قارئین خصوصاً طلبا کی آسانی کے لیے مشقی سوالات موجود ہیں۔

پہلا باب: تعارف

یہودیت اور یہودیوں کا تعارف اور ابتدائی تاریخ

دوسرا باب: موسیؑ سے ربیوں تک

سیدنا موسی علیہ اسلام کے دور سے لے کر ربیائی یہودیت کے فروغ تک کا دور

تیسرا باب: عہد اسلامی سے عصر حاضر تک

اسلامی دور سے لے کر عصر حاضر تک کی یہودی تاریخ

چوتھا باب: کتب مقدسہ

یہودی کتب مقدسہ کا تعارف

پانچواں باب: عقائد و عبادات

یہودی عقائد و عبادات کا تعارف

چھٹا باب: تہذیب و ثقافت

یہودی تہذیب و ثقافت کا تعارف

ساتواں باب: فرقے

قدیم و جدید یہودی فرقوں کا تعارف

آٹھواں باب: روحانی نظام

یہودی روحانیات کا تعارف

ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info